ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مظلوم خواتین کاالزام،بجرنگ دل کے کارکنان کے اشارے پرکی گئی تھی مارپیٹ ، 4 افراد گرفتار

مظلوم خواتین کاالزام،بجرنگ دل کے کارکنان کے اشارے پرکی گئی تھی مارپیٹ ، 4 افراد گرفتار

Thu, 28 Jul 2016 18:55:12    S.O. News Service

مندسور؍ مدھیہ پردیش ، 28؍جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )مندسور ریلوے اسٹیشن پر بیف لے جانے کے شک میں بدسلوکی اور مار پیٹ کی متاثرہ دو مسلم خواتین نے الزام لگایا ہے کہ بجرنگ دل کے کارکنوں کے اشارے پر ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ہے ۔ساتھ ہی جی آر پی نے اس سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ متاثرہ خاتون سلمی نے آج میڈیا کو بتایاکہ جب ہم مندسور آ رہے تھے ،تو بجرنگ دل کے کچھ کارکنوں نے ہمیں روک لیا اور پوچھا کہ ہم کیا لے جا رہے ہیں، ہم نے انہیں بتایا کہ یہ بھینس کاگوشت ہے۔انہوں نے ہماری بات نہیں مانی اور کہا کہ یہ بیف ہے۔انہوں نے الزام لگایاکہ بعد میں جب ہم نے کہا کہ کسی ڈاکٹرسے اس کی جانچ کروا لیں تو وہ اس کے لیے راضی نہیں ہوئے اور اپنے ساتھ والی دیگر خواتین سے ہماری پٹائی کرنے کو کہا۔خاتون نے الزام لگایا کہ بحرنگ دل کے کارکنوں نے ہمیں بچانے کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی دھمکی دی۔متاثرہ سلمی میواتی(35)اور شمیم اختر حسین(30)دونوں مقامی باشندے ہیں۔خود ساختہ گائے سترکتا کمیٹی کے کارکنان نے مبینہ طور پر ان کی پٹائی کی۔بعد میں پولیس نے بیف لے جانے کے شبہ میں دونوں کو گرفتار کر لیا۔تاہم، میڈیکل جانچ کے بعد جب یہ محسوس کیا گیا کہ یہ بھینس کا گوشت تھا تو پولیس نے ان پر سے گوشت لے جانے کا الزام واپس لے لیا۔اس کے بعد، ایک مقامی عدالت نے کل شام دونوں خاتون کو ضمانت دے دی۔سلمی نے مطالبہ کیا کہ ان پر حملہ کرنے والے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو فوری طورپرگرفتارکیاجائے۔یہ معاملہ پہلے مندسور تھانہ میں درج کیا گیا تھا ،لیکن ریلوے پلیٹ فارم پر واقعہ ہونے کی وجہ سے بعدمیں اسے سرکاری ریلوے پولیس(جی آر پی)کے حوالے کر دیا گیا۔رتلام جی آر پی کے پولیس ڈپٹی کمشنر ڈی آرایس چوہان نے بتایا کہ گووند راؤ چوہان، دلپ دیودا، سودیش چنال اور وکاس اہیر کے طور پر شناخت کئے گئے 4 لوگوں کو آج واقعہ کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیاہے ۔ان چاروں کی گرفتاری ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر کی گئی۔واقعہ میں شامل خواتین کے بارے میں ڈی ایس پی نے بتایا کہ ان کی شناخت ہونے پر انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا اور انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے کوشش کی جا رہی ہیں۔چوہان نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے چاروں افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 323،جان بوجھ کر چوٹ پہنچانے کے لیے سزا دینا، 341غلط طریقے سے روکنا اور 34عام ارادے سے کئی لوگوں کی طرف سے کیا گیا عمل ، کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ واقعہ گجرات میں دلت نوجوانوں کی پٹائی کے واقعہ کے بعد سامنے آیا ہے۔اپوزیشن بی ایس پی اور کانگریس نے اس مسئلے کو لے کر کل راجیہ سبھا میں بھی اٹھایا تھا۔


Share: